اسرائیلی فورسز نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر رات گئے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو شہید اور دیگر کو زخمی کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے پیر کے روز بتایا کہ 37 سالہ اشرف محمد امین ابراہیم سینے اور پیٹ میں گولیاں لگنے سے شہید ہو گیا۔
اتھارٹی کی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق، ابراہیم فلسطینی اتھارٹی کی انٹیلی جنس سروسز میں ایک افسر تھا۔ سیکڑوں رہائشیوں نے امین ابراہیم کے جنازے میں شرکت کی اور جینن میں مقامی حکام نے دن بھر عام ہڑتال کا اعلان کیا۔
وفا نے رپورٹ کیا کہ کم از کم آٹھ دیگر فلسطینی افراد گولہ بارود سے زخمی ہوئے اور چھ کو چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔ چھاپے کے دوران اسرائیلی اسنائپرز چھتوں پر تعینات تھے۔ گرفتار افراد کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں پر رات کے وقت چھاپے مارتی ہیں اور اکثر متعدد افراد کو گرفتار کر لیتی ہیں۔