ایک کم عمر فلسطینی وی لاگر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بمباری کے دوران بھی وہ ویڈیو بنانے میں مصروف ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں 7 روزہ عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ پر قیامت ڈھا دی ہے، بمباری کے دوران بھی کم عمر فلسطینی وی لاگر رمضان محمود ویڈیو بناتے رہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس دوران رمضان محمود ویڈیو بنا رہے ہیں اس دوران پس منظر میں اسرائیلی بمباری کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
بمباری سے وہ بالکل بھی خوفزدہ نظر نہیں آئے، جبکہ اس دوران وہ مسکراتے رہے، رمضان کی اس ویڈیو پر لوگ ان کی ہمت کی تعریف کر رہے ہیں۔
معصوم فلسطینی وی لاگرنے جمعہ کے روز یہ ویڈیو بنائی جس میں اس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو جمعہ کی مبارکباد بھی دی۔
واضح رہے کہ 7روزہ جنگ بندی کے بعد اسرائیل فوج کی جانب سے ایک بار پھر غزہ پر بمباری کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، جس کے باعث کل سے اب تک 240 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔