ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

غزہ: شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار 34 تک پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اسرائیلی فوج کے حملوں میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہزار 34تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 219 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

- Advertisement -

بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ میں فلسطینی شہریوں پر متعدد حملے کئے، گزشتہ روز ہونے والے حملوں میں جاں بحق ہونے والے 63 افراد کی لاشوں اور114 زخمیوں کو اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔

بیان کے مطابق ملبے کے نیچے اور سڑک کے کنارے موجود لاشوں تک طبی ٹیمیں اور سول ڈیفنس کے اہلکار اسرائیلی فورسز کی رکاوٹوں کے باعث نہیں پہنچ سکے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رفح شہر اور غزہ کی پٹی کے شمال میں تعین کردہ ”محفوظ علاقوں ”میں چلے جائیں۔

حملے کی تیاری، اسرائیلی فوج کا رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا سابقہ ٹوئٹر X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہنا تھا کہ مذکورہ علاقوں میں حماس کے خلاف حملہ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں