منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج نے نام نہاد چھاپے میں فائرنگ کرکے فلسطینی کو شہید کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک قصبے میں چھاپے کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینی شخص کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

36 سالہ عبدالرحیم فیاض غنم کو توباس کے شمال میں واقع عقبہ قصبے میں گولی ماری گئی۔ سر میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔

عقبہ میں ایمرجنسی سروسز کے ڈائریکٹر ندال اودے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے ایمبولینسوں کو زخمیوں تک پہنچنے سے روک دیا اور ایک ایمبولینس کو براہ راست گولہ بارود سے نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فورسز نے احمد ولید کی تلاش میں قصبے پر چھاپہ مارا، جس پر انہوں نے گزشتہ ماہ وادی اردن میں ایک چوکی کے قریب فائرنگ کے حملے کا الزام لگایا تھا۔

عینی شاہد صالح ابو عرا نے الجزیرہ کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کا خیال تھا کہ ولید کسی عمارت میں چھپا ہوا ہے لیکن وہ وہاں نہیں تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں