منگل, اپریل 8, 2025
اشتہار

اسرائیل کیخلاف عالمی ہڑتال کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطینی قومی اور اسلامی افواج نے عالمی عام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قومی اور اسلامی افواج کے گروپ نے غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے خلاف پیر کو عالمی عام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے غزہ کے ہولناک مناظر اور اسرائیلی حملوں سے ہونے والی اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دینے کے لیے ہڑتال کا مطالبہ کیا۔

بیان میں جنگ کے خاتمے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی کوششوں کو متحد کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا اور غزہ میں اسرائیلی جرائم اور فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کا احتساب کرنے پر زور دیا۔

پیر کو اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو امریکا کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں اہم مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیتن یاہو دورہ امریکا کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں ٹیرف اور ایران سمیت متعدد مسائل پر بات چیت کریں گے۔

دورے کے ایجنڈے میں ترکی اور اسرائیل کے تعلقات، ایران سے خطرہ، اسرائیل کی غزہ پر جاری جنگ، ٹیرف اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف لڑائی شامل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں