فلسطینی صدر محمودعباس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کرانے پر انھیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا گیا ہے، محمود عباس نے مشرق وسطیٰ میں پائیدارامن کیلئے تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
فلسطینی صدر نے خط میں لکھا کہ ٹرمپ کی قیادت پراعتماد ہے، آپ نئی تاریخ رقم کرسکتے ہیں، اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور دیرپا امن کیلئے جامع معاہدے کی ضرورت ہے۔
iran israel تمام خبریں
محمود عباس نے امن معاہدے کیلئے امریکا عرب و دیگر ممالک سے مل کرکام کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ نسلوں سے چھینا ہوا امن بحال کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
دریں اثنا ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی برقرار رہنے پر ایرانی عوام نے دوسرے روز بھی سڑکوں پر جشن منایا، جنگ بندی کے بعد عراق میں بھی عوام نے جشن منایا، سڑکوں پر لوگوں کا رش دیکھا گیا۔
ایرانی عوام کے مطابق حکومت کا کہنا ہے دشمن کو شکست تسلیم کرنے پر مجبور کیا، اس کے علاوہ ایران، عراق لبنان سمیت کئی ممالک میں جنگ بندی کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے ہوئے۔
امریکی صدر نے ایران پر حملے کو ہیروشیما ناگاساکی سے تشبیہ دیدی، “ایران اسرائیل اب جنگ نہیں لڑینگے”