بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

روس نے فلسطین تنازع کا حل پیش کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل میں امن کا "سب سے زیادہ قابل اعتماد” حل ہے اور صرف لڑائی سے سلامتی کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔

لاوروف نے پیر کے روز عرب لیگ کے سربراہ احمد ابو الغیط کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس کے دوران بات کی جنہوں نے غزہ پر حکمرانی کرنے والے فلسطینی گروپ حماس کے بعد روس کا دورہ کیا.

لاوروف نے کہا کہ "ایک فلسطینی ریاست کی تشکیل جو اسرائیل کے شانہ بشانہ رہے گی [تنازعہ] کو حل کرنے کا سب سے قابل اعتماد راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں سے اتفاق نہیں کر سکتے جو کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ذریعے ہی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے حل میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے اسرائیل فلسطین جنگ پر امریکا اور اتحادی کا مؤقف سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے امریکا اور اتحادیوں کو فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا اور اتحادی اسرائیل کو کہتے ہیں کہ جنگ جاری رکھیں اور جیتیں امریکا اور اتحادیوں کی جانب سے دوغلی پالیسی اپنائی جارہی ہے یہ جنگ بندی کے مطالبے کے بجائے اسرائیل کو کارروائی کا کہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں