اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

غزہ میں کم عمر فلسطینی ولاگر نے اسرائیلی ظلم و ستم کی ویڈیو جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ پر اسرائیلی فوج کی بربربت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جبکہ شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 30ہزار کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے، ایسے میں ایک ننھے فلسطینی ولاگر نے اسرائیل کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کم عمر فلسطینی ولاگر رمضان محمود نے غزہ کی صورت حال پر نئی ویڈیو بنا کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ شیئر کردی ہے، جس میں ظلم و ستم کی داستان کو دکھایا گیا ہے۔

کم عمر فلسطینی ولاگر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے پر کھڑا ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by رمضان محمود (@ramdanjazar)

اپنے پیغام میں کم عمر ولاگر کا کہنا ہے کہ 140 دن ہوگئے ہیں، ہم ہر قسم کے عذاب اور جبر کا سامنا کررہے ہیں اور دنیا ابھی تک رسوا ہے۔

واضح رہے کہ 6 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والا کم عمر فلسطینی ولاگر رمضان محمود اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کو فلسطین میں ہونے والے مظالم کے حوالے سے اپڈیٹ دیتا رہتا ہے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں اسرائیل نے مغربی کنارے میں مزید 3 ہزار گھر بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیل نے یہودی آبادکاری کے نئے متنازع منصوبے کا اعلان کیا ہے،امریکا کی جانب سے یہودیوں کی آبادکاری سے متعلق متنازع اسرائیلی منصوبے پر مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں