پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

بےگھر فلسطینیوں نے اپنے کیمپوں پر’’شکریہ امریکی طلبہ‘‘ کی چاکنگ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطینیوں نے اپنے کیمپوں پر’’شکریہ امریکی طلبہ‘‘کی چاکنگ کردی، انھوں نے اسرائیلی مظالم کیخلاف کھڑے ہونے پر طلبہ کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق بے گھر فلسطینیوں کی جانب سے امریکی طلبہ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے اور ان کی جانب سے اظہاریکجہتی کیلئے احتجاج کرنے کے عمل کو سراہا گیا ہے۔ بےگھرفلسطینیوں نے اپنےکیمپوں پر’’شکریہ امریکی طلبہ‘‘کی چاکنگ کی ہے۔

چاکنگ کرتے ہوئے فلسطینیوں کی جانب سے لکھا گیا کہ امریکی طلبہ آپ کا پیغام ہم تک پہنچ گیا، ہمارے لیےکھڑے ہونے کا شکریہ۔

- Advertisement -

امریکی یونیورسٹی میں فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے احتجاج کیا گیا ہے۔ پولیس نے نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حامی کیمپ کو خالی کرالیا ہے۔

امریکی پولیس نے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے احتجاج کرنے پر بوسٹن میں قائم یونیورسٹی کے کیمپس میں سے ایک کو طلبہ سے خالی کرایا۔

واضح رہے کہ لندن میں بھی لاکھوں شہریوں نے فلسطین کی آزادی کیلئے مارچ کیا، برطانوی عوام نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سے مارچ کا آغازکیا۔

لندن کی سڑکوں پر ’’فری فری فلسطین‘‘ اور ’’اسٹاپ کلنگ ان غزہ ‘‘ کےنعرے لگائے گئے جبکہ عوام نے برطانوی پارلیمنٹ کے باہر اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں