بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

اسپین ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے فلسطینیوں کی حمایت میں آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی ملک اسپین ایک بار پھر امریکا کے سامنے فلسطینیوں کی حمایت میں آگیا۔

اسپین کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کو "خالی” کرنے اور اس کی آبادی کو مصر اور اردن منتقل کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

ہسپانوی وزیر خارجہ نے برسلز میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ غزہ مستقبل کی فلسطینی ریاست کا حصہ ہے جس پر ایک ہی حکومت کے کنٹرول کی ضرورت ہے ہمارا موقف واضح ہے: غزہ والوں کو غزہ میں رہنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی اصرار کیا کہ یورپی یونین کو خوراک، صحت اور تعلیم کی ضروریات کے لیے امداد کے ساتھ غزہ میں "انسانی تباہی” کی فوری مدد کرنے اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی UNRWA کی موجودگی کی ضمانت دینے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

الباریس نے اعلان کیا کہ اسپین فلسطین اور UNRWA کی مالی امداد کو 50 ملین یورو ($52m) تک بڑھا دے گا۔

 امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر حماس کے رہنما باسم نعیم نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے دور کرنے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتے ہیں۔

باسم نعیم نے کہا کہ فلسطینی ایسا کوئی حل کبھی قبول نہیں کریں گے، فلسطینی عوام نسل کشی کی انتہائی گھناؤنی اسرائیلی کارروائیوں میں ثابت قدم رہے۔

یاد رہے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےغزہ کے لاکھوں پناہ گزینوں کومصر،اردن میں پناہ دینے کا بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں سب کچھ تباہ ہوچکا،عرب ممالک سے ملکرالگ جگہ رہائشی منصوبہ چاہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں