اتوار, اپریل 27, 2025
اشتہار

فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ہڑتال، دکان بند نہ کرنے پر جھگڑا، بازار کا صدر قتل

اشتہار

حیرت انگیز

شانگلہ: فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ہونے والی ہڑتال کے دوران دکان بند نہ کرنے پر جھگڑا ہوگیا، بازار کے صدر کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوزہ الپوری میں بازار کے صدر اور میڈیکل اسٹور کے مالک کے درمیان ہڑتال کے دوران دکان بند نہ کرنے پر بحث و مباحثہ جان لیوا جھگڑے تک جا پہنچا، جھگڑے میں مذکورہ علاقوے کے بازار کا صدر قتل ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ میڈیکل اسٹور بند نہ کرنے پر بازار کے صدر اور دکاندار میں جھگڑا ہوا، میڈیکل اسٹور مالک رشید علی سے جھگڑےمیں بازار کا صدر عدالت خان جاں بحق ہوا۔

پولیس کا ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے کہنا تھا کہ ملزمان فرار ہوگئے ہیں، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

دریں اثنا مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جارحیت اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف جماعت اسلامی کی کال پر آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی جس کے باعث مختلف شہروں میں چھوٹے اور بڑے کاروباری مراکز بند رہے۔

کراچی میں بھی تاجر برادری کی جانب سے کشمیریوں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے مارکیٹیں اور تجارتی مراکز نہیں کھولے گئے۔

لاہور میں بھی نہتے فلسطینیوں کی حمایت میں چھوٹے بڑے بازار اور تجارتی مراکز میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔ کوئٹہ میں لیاقت بازار، میزان چوک، مشن روڈ، عبدالستار روڈ، مسجد روڈ اور دیگر علاقوں میں دکانیں بند رہیں۔

آل سٹی تاجر اتحاد نے آج ہونے والی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں