منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

پان فروش کی بیٹی محسنہ بانو نے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں پان فروش حاجی اکرام کی بیٹی محسنہ بانو نے پی سی ایس امتحان میں 7واں رینک حاصل کرکے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا ہے وہ اب ڈپٹی کلکٹر بنیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں ٹیکم گڑھ ضلع کی رہنے والی محسنہ بانو دسویں کلاس میں ضلع میں تیسری پوزیشن اور بارہویں میں ضلع میں ٹاپ کرنے پر کلکٹر نے ایوارڈ دیا تھا۔

اس حوصلہ افزائی نے محسنہ بانو کو سول سروس کے شعبے میں جانے کی ترغیب دی اور ایک پان کی دکان چلانے والے والد کی بیٹی نے ڈپٹی کلکٹر بننے میں کامیابی حاصل کرلی۔

- Advertisement -

اتر پردیش پبلک سروس کمیشن (یو پی پی سی ایس) کے جاری کردہ حتمی انتخابی نتائج میں ٹیکم گڑھ کے رہائشی حاجی اکرام خان کی بیٹی محسنہ بانو نے 7 واں رینک حاصل کیا ہے۔

محسنہ بانو کے والد حاجی اکرام شہر کے پرانے بس اسٹینڈ کے قریب پان اور کریانہ کی دکان چلاتے ہیں۔ والدہ شاہجہاں بانو ایک آنگن واڑی کارکن ہیں۔

رشتہ داروں نے بتایا کہ محسنہ کی پڑھائی میں بچپن سے ہی دلچسپی رہی ہے۔ شہر میں رہ کر ہی ابتدائی تعلیم حاصل کی دسویں کلاس میں ضلع میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایکسلنس اسکول سے حساب کے مضمون سے 12ویں میں ضلع میں ٹاپ کیا۔

محسنہ نے بتایا کہ دسویں و بارہویں میں کامیابی حاصل کرنے پر دونوں مرتبہ سابق کلکٹر نے ایوارڈ سے نوازا تھا، اسی سے انہیں سول سروس میں جانے کی ترغیب حاصل ہوئی ہے۔

گزشتہ دنوں سال 2021 کے امتحان کے نتائج جاری کیے گئے تھے۔ اس میں 5ویں رینک کے ساتھ محسنہ نے یو پی میں نائب تحصیلدار بننے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ 27 اپریل کو جھانسی میں جوائن کرنے کے ساتھ محسنہ کو تربیت حاصل کرنے کے لیے جانا تھا لیکن اس کے پہلے ہی ڈپٹی کلکٹر کے لیے انتخاب ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں