ڈینگی بخار سے بچاو کی دوائی پیناڈول ذخیرہ کر لی گئی۔ لاہور کے میڈیکل اسٹورز میں بخار کی دوائی پیراسٹامول کے تمام برانڈز نایاب ہو گئے۔
حکومت کی جانب سے میڈیکل اسٹورز کو دوائی پہنچانے کے دعوے جھوٹ ثابت ہوئے۔ میڈیکل اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومت کی جانب سے پیراسٹامول کی کوئی دوائی فراہم نہیں کی جا رہی۔
میڈیکل اسٹورز مالکان کے مطابق حکومت کی جانب سے ہمیں پیناڈول فراہم کرنے کا جھوٹ ہے ہم پیناڈول کے 60 ڈبو کا آرڈر دیتے ہیں تو صرف دس ملتے ہیں۔
بخار کی گولیوں کیلئے شہریوں کے ایک سے دوسرے میڈیکل اسٹور کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں۔ مریض اور ان کے لواحقین ادویات نہ ملنے پر پریشان ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی دن گزر گئے لیکن ڈینگی بخاری سے بچاو کی ادویات دستیاب نہیں، وبا پھیلتی جا رہی ہے گھر والے بیمار ہیں اور ادویات ملتی نہیں، ڈینگی سیزن میں بخار کی متبادل گولیاں بھی کمیاب ہیں۔