بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاناما کیس پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ منی لانڈرنگ ہے، پاناما کیس پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔

پاناما کیس میں عدالت عظمیٰ کے اندر سماعت اور باہر لفظی جنگ جاری ہے، سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا سپریم کورٹ نے پوچھا بیٹا باپ کو52 کروڑ بھیج رہا ہے، کاروبار کیا کرتا ہے، آج ان کے منہ سے نکل گیا کہ حسین نواز کی ایک اور اسٹیل مل بھی ہے، پتہ چل رہا ہے خسارے والی اسٹیل مل بچے دیتی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اصل میں یہ سارا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا گیا، ایف بی آر میں نئے نئے دستاویزات بنائے جارہے ہیں،تلاشی سے پہلے کچھ اور عدالت میں موقف کچھ اور ہے، سیلزڈیڈ فروری میں ،اسٹامپ پیپرز مارچ میں خریدا گیا، یہ معجزہ ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کہہ رہے ہیں سعدرفیق کی مدد لیں وہ ان چیزوں میں ماہرہیں، جو چیزیں سامنے آرہی ہیں وہ پوری قوم کی جیت ہے، حسین نواز نے نوازشریف کو 52کروڑ روپے بھیجے، ہمارے ملک میں باپ بچوں کوپیسے دیتا ہے۔

کپتان نے چارٹرآف ڈیمانڈ کو چارٹر آف مک مکا قرار دیا اور کہا کہ شریف خاندان مشرف سے معاہدہ کرکے بیرون ملک گیا تھا ، شریف خاندان نے این آراو کے بعد میثا ق جمہوریت کیا

عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف ڈیوس میں اینٹی کرپشن پر لیکچر دینے گئے ہیں ، دہشتگردی پر لیکچر کیلئے بانی ایم کیو ایم کو بلایا جائے۔


مزید پڑھیں : ساری قوم اورموٹوگینگ کوپتہ ہے نوازشریف جھوٹ بول رہے ہیں، عمران خان


پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار نے اعتراف کیا کہ منی لانڈرنگ کی گئی، اسحاق ڈار نے مجسٹریٹ کے سامنے تسلیم کیا کہ میں منی لانڈرنگ کرتا رہا ہوں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ منی لانڈرنگ ہے، وزیراعظم اور وزیرخزانہ منی لانڈرنگ کریں تو ملک کا کیا مستقبل ہے، ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں تو ہم آئی ایم ایف سے قرض لیتے ہیں۔

پاناما کیس کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کا کیس پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا ، ہمارے بھی وکیل سے سخت سوالات کئے گئے،اب ان کی باری ہے، پاکستان میں 12ارب روپے کی دن کی کرپشن ہے۔

عمران نے کہا کہ نوازشریف ڈیوس میں اینٹی کرپشن پرلیکچر دینے گئے ہیں، دہشت گردی پرلیکچر کے لئے بانی ایم کیوایم کوبلایا جائے،عمران خان

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں