اسلام آباد : پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے نے مختلف سیاسی سوچوں کو یکجا کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی سمیت دیگر جماعتیں پانامہ پر ہمارے سخت موقف کی حمایت کرتیں تو آج صورتحال اور مختلف ہوتی۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دوججز نے نوازشریف کو قومی اسمبلی میں بیٹھنے کا اہل قرارنہیں دیا، میں سمجھتاہوں کہ یہ پی ٹی آئی کے مؤقف کی تائید ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلی گلی میں شور ہے یہ میں نہیں آصف زرداری کہہ رہےہیں، کرپشن کیخلاف جنگ میں سوچوں میں مطابقت ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کا کل اہم اجلاس ہورہا ہے، عمران خان بھی کل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے، پاناما فیصلے پر ن لیگ کی خوشیاں منانا سیاست کا حصہ ہے۔