بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاناما کیس : شریف خاندان کی نئی دستاویزات پرانی نکلیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاناما کیس میں وزیراعظم کے بچوں کےحوالے سے میڈیا پر اچانک نمودار ہونے والی نئی دستاویز پرانی نکلیں، انیس سو اسی کے معاہدے کی کاپی وہی ہے جسے دبئی حکومت غیر موجود کہہ چکی ہے، وزیراعظم کے بچوں کی متفرق درخواست میں بھی یہی دستاویز جمع کرائی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں پرانی چیزوں کو نیا بنا کر پیش کرنے کی ایک اور کوشش کی جا رہی ہے۔ پاناما کیس میں وزیراعظم کے بچوں سے متعلق نئی دستاویزات میڈیا پر آئیں۔

ذرائع نے دعویٰٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم کے بچوں سے متعلق نئی دستاویز ہرگز نئی نہیں ہیں بلکہ پرانی والی ہی ہیں۔ یہ دستاویزات اس سے قبل جے آئی ٹی میں بھی جمع کرائی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق دستاویز میں شامل انیس سو اسی کے معاہدے کی کاپی وہی ہے جس کو دبئی حکومت غیرموجود کہہ چکی ہے دبئی حکومت نے یہ بھی کہا تھا اس پرجعلی نوٹرائزیشن کرائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیا کو فراہم کی جانے والی نئی دستاویزات نجی ذرائع سے ہیں، اور کیپٹل ایف زیڈ ای کی جانب سے نواز شریف پربراہ راست الزام تعجب خیز ہے۔ ایک بار پھر ہیر پھیر کرکے پرانی چیز نئی کرکے دکھائی جارہی ہے۔


مزید پڑھیں: پاناماکیس: دفاع کیلئے شریف فیملی نے اہم دستاویزات منگوالیں


ذرائع کا کہنا ہے کہ شپمنٹ کا ریکارڈ بھی نہیں ثابت کرسکے تھے، اس حوالے سے سامنے آنیوالی شپمنٹ دستاویز بھی پرانی ہیں، وزیراعظم کے بچوں کی جانب سے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست نمبر چار سو بتیس دی گئی تو اس کے ساتھ بھی یہی دستاویزات جمع کرائی گئی تھیں۔

عوامی حلقوں میں یہ سوال اٹھ گیا ہے کہ وزیراعظم کے بچوں کے حوالے سے نئی دستاویزات کا میڈیا پر آنے کا کیا مقصد ہے؟ اور وزیراعظم کے بچوں کے وکیل کیا یہی دستاویزات آج پھرسپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں