منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

پاناما کیس ، شیخ رشید نے شواہد جمع کرادیئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پانامالیکس کیس کے حوالے سے شیخ رشید نے اضافی شواہد سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے، گذشتہ روز عمران خان نے بھی مزید شواہد جمع کرا دیئے تھے، سماعت کل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کا ہنگامہ جاری ہے، عدالت عظمیٰ میں پانامالیکس کیس کی سماعت کل ہوگی، تحریک انصاف کے بعد شیخ رشید نے بھی اضافی شواہد جمع کرادیئے، شیخ رشید کے شواہد ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات پر مشتمل ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  انصاف بھی ملے گا، ثبوت بھی دیں گے، تابوت بھی نکلیں گے اور پھر جو فیصلہ ہوگا قبول کرینگے۔ وہ استدعا کرینگے کہ انہیں پہلے سنا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میرا کیس انتہائی سادہ ہے ،آرٹیکل 62 اور 63 کا اطلاق ہی میری استدعا ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان نے گذشتہ روز عدالت عظمیٰ میں پاناما لیکس کیس کے حوالے سے شریف خاندان کے لندن فلیٹس کی دستاویزات جمع کرائے تھے۔

عدالت عظمیٰ کیجانب سے گذشتہ سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائے گئے شواہد کو ناکافی قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد کپتان نے نئے شواہد جمع کرائے ہیں۔


مزید پڑھیں : عوامی دباؤ نے شریف خاندان کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، عمران خان


گزشرہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پانامہ لیکس کیس جارحانہ انداز میں لڑنے کا فیصلہ کیا اور اپنے وکلاء کو ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی پانامہ کیس جارحانہ انداز میں پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار طاقتور ڈاکو عدالت کے کٹہرے میں آئے ہیں، پوری کوشش کریں کہ شریف فیملی بچ کر نہ نکل سکے، قطری شہزادے کےخط سے پتہ چل گیا کہ یہ لوگ کچھ چھپا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کے حوالے سے تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ اور جماعت اسلامی نے الگ الگ درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں