جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

پاناما جے آئی ٹی کے دو ارکان کا قطر جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاناما کیس میں بیان دینے کے لیے قطری شہزادے کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد جے آئی ٹی کی جانب سے اپنے دو ارکان قطر بھیجے جانے کا امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق امکان ہے کہ جے آئی ٹی کے دو ارکان قطری شہزادے حمد بن جاسم سے پوچھ گچھ کے لیے قطر جائیں گے اور ان کی طرف سے پیش کردہ خط کے مندرجات کی تصدیق اور جرح کریں گے۔

جے آئی ٹی ارکان نے قطر جانے کے لیے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس سے رابطہ کیا ہے تاہم ارکان کے بیرون ملک جانے کے لیے سپریم کورٹ کے متعلقہ بینچ کی اجازت درکار ہوگی، بینچ کی اجازت ملتے ہی دو ارکان دوحہ روانہ ہوجائیں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ قطری شہزادے حمد بن جاسم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا اور انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی پیشکش کی تھی تاہم جے آئی ٹی نے یہ پیشکش قبول نہیں کی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شہزادہ حماد بن جاسم نے بیان ریکارڈ کرانے کے جے آئی ٹی کو قطر آنے کا کہا تھا ، ویسے بھی حمد بن جاسم الثانی کے بیان کے لیے قطر جانا ضروری ہے۔

اطلاعات ہیں کہ رجسٹرار آفس نے اس بات پر کہا ہے کہ جے آئی ٹی تحقیقات کے لیے آزاد ہے۔

اسی سے متعلق: پاناما کیس، جے آئی ٹی کا قطری شہزادے کو دوبارہ سمن جاری کرنے کا فیصلہ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں