اسلام آباد: پناماپیپرز پروفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ آف شورکمپنی بنانا غلط کام نہیں جبکہ وزیرقانون رانا ثناءاللہ نے پناما لیکس کو شیطانی لیکس قراردے دیا۔
پاناما لیکس کے تہلکہ خیزانکشافات کے بعد وزیردفاع اورصوبا ئی وزیرقانون بھی وزیراعظم کے حق میں بول پڑے، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ آف شور کمپنی بنانا غلط کام نہیں ۔
دوسری جانب پنجاب کے صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے اسے ’شیطانی لیکس‘ قراردے دیا۔
وزیر قانون کا مزید کہنا تھا وزیرِاعظم نوازشریف کے خاندان پرپہلے بھی کئی الزامات لگائے مگرکچھ ثابت نہ ہوسکا۔