اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی تاریخ تبدیل کردی اور تمام فریقین کو یکم نومبر سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم دو ہفتوں میں نہیں یکم نومبر کو جواب دیں۔
یہ پڑھیں:عدالت کا احترام کرتا ہوں،قانونی جنگ لڑوں گا،نواز شریف
اطلاعات کے مطابق پاناما اسکینڈل پر سپریم کورٹ کا نیا حکم آ گیا اور سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر وزیراعظم سمیت تمام فریقین کو یکم نومبر سے پہلے جواب جمع کرانے کے نوٹسز جاری کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف ہرسوال کا جواب دینے کے لیے تیارہیں،خواجہ آصف
سپریم کورٹ کے نوٹس میں کہا گیا ہے یکم نومبر کوفریقین عدالت میں حاضرہوں اور شناختی کارڈ ساتھ لانالازمی ہے۔
پاناما اسکینڈل پر وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرےگا۔
اسی سے متعلق: پاناما لیکس کی تحقیقات: وزیراعظم سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری
واضح رہے کہ پانامالیکس پر تحریک انصاف، شیخ رشید اور جماعت اسلامی سمیت پانچ الگ الگ درخواست گزاروں کی پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر ہے۔ سپریم کورٹ تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے سے ایک روز پہلے درخواستوں کی سماعت کرے گا جبکہ الیکشن کمیشن وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کی درخواستوں کی سماعت اگلے ماہ کرے گا۔