پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

پانامہ لیکس : سپریم کورٹ بار نے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کو مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سپریم کورٹ بار نے وزیراعظم کی جانب سے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔

سپریم کورٹ بارنے اٹھارہ اپریل کو قوم کے سامنے لائحہ عمل دینے کا اعلان کر دیا، پانامالیکس کے معاملہ پر وکلاء برداری کی حمایت حاصل کرنے کے لئے حکومتی اور تحریک انصاف کے وفود نے سپریم کورٹ بارکے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

حکومتی وفد کے سربراہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کاکہنا تھا کہ انکوائری کمیشن آزاد اور ریٹائرجج کی سربراہی میں ہوگا، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن کے قیام کے معاملے پر سیاسی جماعتوں اور وکلاء برادری کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

حکومتی اور اپوزیشن کے وفود نے سپریم کورٹ بار سے تعاون مانگا لیکن سپریم کورٹ بار نے فوری حمایت کرنے کی بجائے اٹھارہ اپریل کو فیصلے کے اعلان کا کہا ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن یرسٹر علی ظفر نے پانامہ لیکس پرلائحہ عمل طے کرنے کے لیے 18اپریل کو اجلاس طلب کرلیاہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں