اسلام آباد: وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہناہےکہ پاناما پیپرزاسپانسرڈ سازش ہےاوراس کا ہدف پاکستان تھا کیونکہ کچھ طاقتیں پاکستان کو بھکاری بناکررکھنا چاہتی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہےکہ انہوں نےتوہین عدالت نہیں کی تو معافی کس بات کی مانگیں۔
انہوں نےکہاکہ سپریم کورٹ تقریروں کا متن مانگ سکتی ہےاورجے ٹی آئی سے متعلق ان کی تقریروں کا متن اٹارنی جنرل آفس کو جمع کروانا ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہناتھاکہ ہم پاکستان کو آگے لےکر جانا چاہتے ہیں لیکن مخالفین ہمیں کھینچنےکےکوشش میں ملک کوپیچھے لے جارہے ہیں۔
انہوں نےکہاکہ ہمارا وقت ضائع کرنے کے لیے دھاندلی کےالزامات اور دھرنے جیسے طریقے استعمال کیے گئے۔
وزیرریلوے کاکہناتھاکہ پاناما کیس اب قانونی اندازسےلڑا جائےگا اوراس سلسلے میں تمام آپشنززیرغور ہیں۔
خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ عمران خان ناتجربے کار ہیں،اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ الزام یا بہتان لگا کراپنا قد بڑھا لیں گےتو یہ نہیں ہوسکتا۔
ًًًمجھ پرکرپشن کا کوئی الزام نہیں‘ کوئی کرپشن کی ہےتوپکڑاجائے‘ وزیراعظم
واضح رہےکہ وزیرریلوے کا کہناتھا کہ جے آئی ٹی پر ہمارے تحفظات تھےمگر ہم مسلسل پیش ہوتے رہے کیونکہ قانون کی جنگ عدالت میں لڑی جاتی ہے،فیصلہ حق میں آئے یا نہ آئے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔