جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

پاناما پیپرز سے متعلق بل سینیٹ میں پیش، حکومت کی مخالفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاناما پیپرز کی انکوائری سے متعلق بل 2016 حکومت کی مخالفت کے باوجود سینیٹ میں پیش کردیا گیا چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ حکومت سنجیدگی کا اظہار کرے اور مشترکہ اجلاس بلا کر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے۔

بل کے معاملے پر چیئرمین کو رائے شماری کرنی پڑی، بل کے حق میں 32 جبکہ مخالفت میں 19 ووٹ آئے۔ وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ بل یک طرفہ ہے اور امتیازی ہے، ایک خاص مائنڈ سیٹ کے تحت یہ بل تیارکیا گیا ہے یہ بل پیش نہ کیا جائے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا سرمایہ خفیہ تجوریوں میں رکھا گیا، ملک میں قوانین اس صورتحال کا تدارک نہیں کرسکتے، یہ بل امتیازی نہیں جس کا نام بھی پاناما لیکس میں ہے اس پر قانون کا یکساں اطلاق کیا جائے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ ٹی او آرز کے بارے میں یہ تاثر تھا کہ وزیراعظم کے ساتھ امتیازی سلکوک کیا جارہا ہے اس بل میں احتیاط کیا گیا ہے، چیئرمین نے یہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا،سینیٹ کا اجلاس کل سہ پہر دن بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں