جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پاناما پیپرز: اپوزیشن جماعتوں کا ٹی او آرز پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاناما لیکس کی تحیقیات کے لئے اپوزیشن نے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں آزاد کمیشن کا مطالبہ کریا.

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس اعتزاز احسن کے گھر پر ہوا جس میں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، عوامی مسلم لیگ، ایم کیوایم، قومی وطن پارٹی، مسلم لیگ (ق) اوردیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی.

اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے حکومتی ٹی اوآرز کو مسترد کردیا، جب کہ آج کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر ٹی او آرز تیار کر لئے، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں آزاد کمیشن بنایا جائےجو سب سے پہلے وزیراعظم اور ان کے خاندان کی تحقیقات کرے.

- Advertisement -

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے لئے اسپیشل انکوائری اینڈ ٹرائل ایکٹ بنایا جائے جو تین ماہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ شائع کرے، جس میں ان تمام باتوں کی تفتیش کی جائے کہ بیرون ملک کس سال میں اثاثے بنائے گئے، کن ذرائع سے خریدے گئے، پیسے کیسے بھیجے گئے، کتنا ٹیکس دیا گیا اور کس فنڈ سے املاک خریدی گئی، انہوں نے کہا کہ کمیشن پاناما لیکس میں شامل دیگرافراد کے اثاثوں کی انکوائری ایک سال میں مکمل کرے اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد رپورٹ منظر عام کی جائے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے استعفی کے معاملے پر اپوزیشن کے درمیان اختلاف نہیں لیکن اتفاق رائے بھی نہیں تاہم اس سے اپوزیشن کا اتحاد کمزور نہیں ہوگا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں