لاہور : وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت گئے ہیں توپھرعدلیہ پراعتباربھی کریں اس کے بعد اسلام آباد بند کرنے کا کوئی جوازنہیں بنتا۔
لاہورمیں اے آروائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ ہمارا دامن صاف ہے،امید ہےعدالت جلد فیصلہ سنائے گی ہمیں عدلیہ پرمکمل اعتماد ہے۔
انہوں ے کہا کہ عدلیہ کا فیصلہ آئے گا توعمران خان کوشرمندگی کےسوا کچھ نہیں ملے گا کیوں کہ نوازشریف نےکاروبارمیں بھی قانون کااحترام کیا ہےاسی لیے وزیراعظم کا دامن بھی صاف ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے بتایا کہ خود عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ وزیراعظم نےقومی خزانےکونقصان نہیں پہنچایا ہے،معاملہ عدلیہ تک پہنچ گیا ہے فیصلہ حق اور انصاف کی بنیاد پر جلد سامنے اآجائے گا جس کا انتظار کرنا چاہیے نہ کہ انتشار پھیلایا جائے۔
وفاقی وزیرپرویزرشید نے کہا کہ عمران خان کوپتہ ہے کہ نوازشریف کا نام پانامہ لیکس میں موجود نہیں اور اُن کا دامن صاف ہے اسی لیے موصوف پانامہ پیپرز پر کمیشن یا ٹی اوآرنہیں بننے دیتے کہ کہیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی نہ ہو جائے۔
پرویز رشید نے واضح کیا کہ اعلیٰ عدلیہ نے نوٹس بھیجا ہے،نوازشریف کو طلب نہیں کیا، وزیراعظم کو موصول ہونے والے جس نوٹس پرعمران خان دندناتے پھررہے ہیں ویسا ہی نوٹس عدالت نے خود عمران خان کو بھی بھیجا ہے۔