اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پنچایت سیکرٹری نے خاتون کو آگ لگانے کے بعد خودکشی کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں پنچایت سیکرٹری نے خاتون کو گھر میں گھس کر آگ لگائی اور اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے پر خودکشی کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ دو روز قبل شہباز پور میں پیش آیا جہاں پنچایت سیکرٹری راجیو ساگر نے منگل کی شب خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر مٹی کا تیل چھڑکا اور آگ لگائی۔

متاثرہ خاتون کی بیٹی بھی والدہ کو بچاتے ہوئے زخمی ہوگئی۔ دونوں اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

- Advertisement -

متعلقہ: پولیس اسٹیشن کے اندر خاتون کو گولی لگنے کی فوٹیج سامنے آگئی

پولیس نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، پنچایت سیکرٹری کی لاش پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ واقعہ جھگڑے کے باعث پیش آیا۔

متاثرہ خاتون کے شوہر دھیریندر ساہو نے راجیو ساگر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔ دھیریندر ساہو کے مطابق ملزم نے گھر میں گھس کر بیوی کو آگ لگائی جبکہ والدہ کو بچاتے ہوئے بیٹی بھی زخمی ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ آگ کے باعث گھر کی متعدد چیزیں جل کر خاک ہو گئیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد راجیو ساگر کی تلاش شروع کی تو ملزم نے گرفتاری کے خوف سے زہر کھا لیا جس کے باعث اس کی طبیعت بگڑ گئی۔

راجیو ساگر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج ہلاک ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں