بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

پانڈا اونچی دیوار پھلانگ کر لوگوں کے نزدیک پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین میں چڑیا گھر میں قید پانڈا طویل القامت دیوار کا حصار پھلانگ کر پنجرے سے باہر آگیا، چڑیا گھر میں موجود سیاحوں نے پانڈے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

انٹرنیٹ پر اکثر ایسی ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں جنگلی جانوروں کو شہری علاقوں میں داخل ہوتے یا شہریوں نقصان پہنچاتے دیکھا جاسکتا ہے، ایسی ہی ایک ویڈیو چین سے سامنے آئی ہے جس میں ایک پانڈا اپنے پنجرے سے باہر آگیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چین کے مشہور چڑیا گھر میں قید دیوقامت پانڈا اپنے پنجرے کی اونچی دیواریں پھلانگ کر سیاحوں کے انتہائی نزدیک پہنچ گیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق پانڈا پنجرے سے کھانے کی لالچ میں باہر آیا تھا تاہم عملے نے کھانے کا لالچ دیکر پانڈے کو واپس پنجرے میں بھیج دیا۔

پانڈا ’’مینگ لین‘‘ 2015 میں جائنٹ پانڈا کی افزائش کے چینگڈو ریسرچ بیس میں پیدا ہوئیں اور دو سال بعد بیجنگ کے چڑیا گھر میں منتقل ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں