تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

مرد ناریل توڑنے والا خنجر، عورتیں چھریاں تیز کر لیں، بھارت میں پنڈت کی نفرت انگیز تقریر

نئی دہلی: بھارت میں ایک پنڈت نے لوگوں کو انتہا پسندی پر اکساتے ہوئے کہا کہ مرد ناریل توڑنے والا خنجر، اور عورتیں چھریاں تیز کر لیں، جلد مودی کا منصوبہ پورا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی انتہا پسندوں کی زبانیں زہر اُگلنے لگی ہیں، نفرت انگیز تقاریر سے بھارت میں نسل کُشی کے خدشات بڑھنے لگے۔

ہندو مذہبی اجتماع میں ایک پنڈت نے لوگوں کو ہتھیار اٹھا کر مودی کا ساتھ دینے کی ترغیب دی ہے، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

پنڈت نے کہا وہ وقت جلد آئے گا جب مودی بھارت کو ہندو ریاست بنانے کا علان کریں گے، اُس وقت انھیں مسلح حمایت کی ضرورت ہوگی، مرد گھروں میں ناریل توڑنے والا خنجر اور عورتیں چھریوں کو تیز کر لیں۔

ممتاز بھارتی دانشور اشوک سوین نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ شیئر کیا ہے، جس میں ایک ویڈیو میں ایک ہندو انتہا پسند مذہبی رہنما لوگوں کو نفرت اور تشدد پر اکسا رہا ہے۔

اشوک سوین نے لکھا ’ایک ہندو مذہبی رہنما اپنے ہزاروں حامیوں سے ہندوستان کو ہندو ملک بنانے کے مودی کے منصوبے کی حمایت کرنے کے لیے ہتھیار اٹھانے کو کہہ رہا ہے۔‘

اشوک نے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان دنیا کا نمبر 1 ملک ہے جو ممکنہ طور پر نسل کشی کا گواہ ہے۔

Comments

- Advertisement -