تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ویرات کوہلی کا کیریئر ختم ہوگیا؟ پنڈت کی ویڈیو وائرل

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ان دنوں اپنے کیریئر کے برے دور سے گزر رہے ہیں جس کے سبب سابق کھلاڑی بھی ان کی موجودہ فارم پر تنقید کررہے ہیں۔

ویرات کوہلی کی فارم اور ان کے کیریئر کو لے کر شائقین سے لے کرکٹ تجزیہ کاروں اور بھارتی میڈیا تک ہر کوئی بحث کررہا ہے۔

2019 سے کوئی بھی سنچری اسکور نہ کرنے والے کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔

لیکن ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک پنڈت ان کے مستقبل کی پیش گوئی زائچہ دیکھ کر کررہا ہے۔

پنڈت نے بتایا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ ان کا کیریئر ختم ہو گیا ہے یا نہیں اور یہ بھی کہنا مشکل ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل سکیں گے یا نہیں۔

تاہم کوہلی کا زائچہ بتاتا ہے کہ مشکل وقت اس کے ساتھ رہے گا لیکن آنے والے مہینوں میں آپ کوہلی کی کارکردگی میں بتدریج تبدیلی دیکھیں گے۔

آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی ٹیم سے باہر

واضح رہے کہ ویرات نے آخری سنچری 2019 میں اسکور کی تھی جس کے بعد سے وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں۔

کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں صرف 12 رنز بنائے جبکہ سیریز بھارت نے 2-1 سے اپنے نام کی تھی۔

Comments

- Advertisement -