منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

پنکج ترپاٹھی کے مداحوں کیلیے افسوسناک خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی کے مداحوں کیلیے افسوسناک خبر یہ ہے کہ ان کے پسندیدہ اسٹار کے بہنوئی ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنکج ترپاٹھی کے بہنوئی راجیش تیواری 20 اپریل کو ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوئے جبکہ ان کی بہن سریتا تیواری شدد زخمی ہونے کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

راجیش تیواری کی گاڑی کو حادثہ جھارکھنڈ کے علاقے نیرسا میں جی ٹی روڈ کے قریب شام 4 بجے کے قریب پیش آیا، میاں بیوی بہار سے مغربی بنگال سفر کر رہے تھے کہ راستے میں گاڑی فت پاتھ سے جا ٹکرائی۔

مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس فوراً جائے حادثہ پر پہنچی اور راجیش اور سریتا کو دھنباد میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا۔ اداکار کے بہنوئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے جبکہ بہن زیرِ علاج ہیں۔

یہ خبر پنکج ترپاٹھی کیلیے ایک اور دھچکا ثابت ہوئی کیونکہ انہوں نے گزشتہ سال اگست میں اپنے والد پنڈت بنارس تیواری کو 99 سال کی عمر میں کھو دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں