جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

کیریئر کی ابتدا میں کس نے ساتھ دیا؟ پنکج ترپاٹھی نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے بتایا ہے کہ کیریئر کے شروع میں ان کا ساتھ کس نے دیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’گینگز آف واسے پور‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار پنکج ترپاٹھی نے ماضی میں شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت کی جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

شو کے دوران اداکار نے اہلیہ مری دولا سے محبت کی شادی سے متعلق بھی اظہار خیال کیا۔

- Advertisement -

اداکار نے بتایا کہ اہلیہ سے پہلی نظر میں ہی پیار ہوگیا تھا جبکہ جدوجہد کے دنوں میں بھی اہلیہ ان کے ساتھ کھڑی رہیں، جب ان کے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے تو اہلیہ نے تقریباً آٹھ سال تک ان کی مدد کی۔

پنکج ترپاٹھی

پنکج ترپاٹھی نے بتایا کہ مری دولا کو پہلی ٹرین میں دیکھا تھا، میں برتھ پر موجود تھا وہ اپنی والدہ کے ساتھ نچلی سیٹھ پر موجود تھیں، اس دوران دوستوں نے کہا کہ یہ تمہارے لیے بہترین میچ ثابت ہوگی۔

اداکار کے مطابق دوستوں کے جملے پر اہلیہ بھی خوب مسکرائی تھیں جس کے بعد مجھ میں اعتماد آگیا تھا۔

واضح رہے کہ پنکج ترپاٹھی کا 2003 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا لیکن انہیں شہرت 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’گینگز آف واسے پور‘ سے ملی تھی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

اداکار نے 2004 میں مری دولا سے شادی کی تھی اور ان کی ایک جواں سال بیٹی ہے۔

یاد رہے کہ پنکج ترپاٹھی ’گینگز آف واسے پور‘ کے علاوہ فُکرے، لکشیا، اگنی پتھ، او ایم جی ٹو، استری ٹو، سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں