منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

شاہ رخ کو پنکج ادھاس کے کنسرٹ میں کام کا کتنا معاوضہ ملا تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان نے آنجہانی گلوکار پنکج ادھاس کے ساتھ کام کرنے پر ملنے والے معاوضے کے بارے میں بتا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 سال قبل شاہ رخ خان سے جب ان کے پہلے معاوضے کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے صرف 50 روپے ملے تھے۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں نے پنکج ادھاس کے کنسرٹ میں لوگوں کو رہنمائی فراہم کرنے والے کے طور پر کام کیا تھا، میں ان پیسوں سے تاج محل دینے کیلیے چلا گیا تھا۔

- Advertisement -

سُپر اسٹار نے بتایا تھا کہ مجھے یاد ہے تاج محل میں گلابی لسی ملتی تھی، کچھ کھانے کیلیے پیسے تو تھے نہیں پھر میں نے خوب لسی پی تھی۔

انٹرویو میں شاہ رخ خان نے اپنی عمر کے بارے میں نہیں بتایا تھا۔

گزشتہ روز عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار پنکج ادھاس 72 سال کی عمر میں چل بسے تھے۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج رہے۔

پنکج ادھاس نے اپنی آواز سے غزل گائیکی کو نئی جہت عطا کی۔ 1983 میں فلم نام کیلیے گائے ہوئے گیت ’چٹھی آئی ہے‘ کے ذریعے انہیں ایشیا بھر میں بھرپور شہرت ملی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں