منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پنو عاقل، 10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: پنوعاقل میں کمسن بچی سے زیادتی کرنے والے معلم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سکھر کے علاقے پنوں عاقل سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ بچی مولوی شفقت کے پاس پڑھنے جاتی تھی، مولانا نے بچی کو متعدد زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ بچی نے اپنے والدین کو واقعے سے آگاہ کیا جس کے بعد انہوں نے درخواست دائر کی اور پھر پولیس نے اُسے حراست میں لے لیا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ  رواں ہفتے پنوعاقل کے گاؤں دل دار سمیجو کی متاثرہ بچی اور والد کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوئی تھی، آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سکھر کو واقعے کی تفتیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے دو روز قبل والدین سے ملاقات کی اور بچی کا میڈیکل کرایا جس کے بعد ملزم کو آج گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تین روز قبل والد احسان سمیجو نے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے اسکول ٹیچر کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق بچے کو اسپتال منتقل کر کے طبی معائنہ کیا گیا، میڈیکل رپورٹس میں زیادتی کی تصدیق ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں