تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شادی ہال میں پاپڑ بیچنے والا مزدور باراتیوں کے تشدد سے جاں بحق

پنجاب کے شہر پتوکی میں شادی ہال میں پاپڑ بیچنے والا مزدور باراتیوں کے تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پتوکی کے شادی ہال میں باراتیوں نے پاپڑ بیچنے والے مزدور کو تشدد کا نشانہ بنا کر مار ڈالا، پولیس کا کہنا ہے کہ شادی میں آئے افراد نے مزدور اشرف سلطان پر جیب کاٹنے کے الزام میں تشدد کیا۔

پولیس کے مطابق مزدور کی لاش شادی ہال میں پڑی رہی اور لوگ کھانا کھانے میں مصروف رہے، پولیس نے مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شادی ہال کے منیجر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

آئی پنجاب نے ڈی پی او قصور کو ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے، ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، جاں بحق نوجوان کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

 

Comments

- Advertisement -