اسلام آباد : ٹیسٹ پیپرز آؤٹ کرنے کے الزام میں نیب نے این ٹی ایس اسلام آباد کے سربراہ شیر زادہ خان اور دیگر چار ڈائریکٹرز کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ پیپرز آؤٹ کرنے کا معاملہ مہنگا پڑگیا، قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) اسلام آباد کے سربراہ شیر زادہ خان سمیت این ٹی ایس کے چار ڈائریکٹرز کو بھی حراست میں لے لیا۔
این ٹی ایس دفاتر میں چھاپوں کے دوران نیب حکام نے این ٹی ایس کے عملے سے پوچھ گچھ بھی کی۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے چند روز پہلے این ٹی ایس پرچے آؤٹ ہونے کا سختی سے نوٹس لے کر معاملے کی شفاف تحقیقات کا حکم اور نیب کی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔
مزید پڑھیں: چیئرمین پی ایم ڈی سی بھی این ٹی ایس کے مخالف
طلبہ کی بڑی تعداد نےاین ٹی ایس پرچے آؤٹ ہونے پر احتجاج کیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے این ٹی ایس کی جانب سے اعلیٰ سرکاری یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کے پرچے آؤٹ ہورہے تھے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔