جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پارا چنار دھماکے: مزید زخمی دم توڑ گئے، شہدا کی تعداد 50 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاراچنار: دھماکوں میں ہونے والے مزید زخمیوں نے دم توڑ دیا جس کے بعد شہدا کی تعداد 50 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پارا چنار میں کل کی دہشت گردی کے واقعے کے بعد شہر پر سوگ کی فضا طاری ہے، بازار بند ہیں جبکہ شہر اور گرد ونواح میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

دھماکے کے 200 سے زائد زخمی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، مزید کئی افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، پارا چنار دھماکے کے 24 شدید زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں : پارہ چنار میں دو دھماکے، متعدد افراد شہید


یاد رہے کہ دہشت گردوں نے گزشتہ روز کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار کے طوری بازار میں افطار کی خریداری میں مصروف روزہ داروں کو نشانہ بنایا، ایک دھماکا ہوا تو لوگ جمع ہوگئے اسی وقت دوسرا دھماکا ہوگیا۔

دو دھماکوں میں متعددافراد جان کی بازی ہار گئے، دھماکوں کے بعد جائے وقوعہ پر افراتفری پھیل گئی، لوگ جان بچانے کے لیے بھاگتے رہے، کہیں لاشیں تھیں تو کہیں زخمیوں کی مدد کے لیے پکار رہے تھے ، قیامت صغریٰ کے مناظر تھے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں