تازہ ترین

شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، چھت گرنے سے 8 افراد جاں بحق

پارا چنار:صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے پاراچنار میں شادی والے گھر کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاراچنار کے سرحدی علاقے پیواڑ میں شادی کی تقریب کے دوران دو منزلہ مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں تین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمی افراد کو پاراچنار اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کرم ڈاکٹر آفاق وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیواڑ میں ہونے والے افسوسناک واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچی اور زخمی افراد کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ایف ڈی ایم اے کو متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن امداد کرنے کا کہا گیا ہے اور زخمیوں کی بہتر طریقے سے علاج معالجہ کیلئے اسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں، مقامی لوگوں سے بھی زخمیوں کیلئے خون کی امداد کی اپیل کی ہے۔

Comments

- Advertisement -