منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پارہ چنار دھماکہ : دوسرے روزفضاسوگوار‘کاروبای اور تعلیمی مراکزبند

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پارہ چنار میں گزشتہ روز کےدھماکے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے،تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز پارہ چنار کےعلاقے نور مارکیٹ میں دھماکے کےبعد آج شہر بھرکی فضا سوگوار ہے۔دھماکے میں جاں بحق افراد کے لیے قرآن خوانی کااہتمام کیاگیاہے۔

پارہ چنار میں دھماکے کےبعد سے سیکورٹی کے سخت انتظاماے کیے گئے ہیں جبکہ جگہ جگہ ناکہ بندی کی گئی اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔

دھماکےمیں جاں بحق افراد کی ان کے آبائی علاقوں میں تدفین کردی گئی ہے۔شہر کے تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔


پارہ چنار دھماکا‘ 24 افراد شہید‘ متعدد زخمی


خیال رہےکہ پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام فاٹا کرم ایجنسی کا صدر مقام پارہ چنار جو پشاور سے 80 میل کے فاصلے پر مغرب کی طرف کوہ سفید کے دامن میں واقع ہے۔یہاں سے درہ پیوار سے ہو کر افغانستان کو راستہ جاتا ہے۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز پارہ چنار دھماکے میں 24افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے ،جبکہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی مدد سے شدید زخمیوں کو پشاور کے اسپتال متنقل کیاگیاتھا۔

واضح رہےکہ وزیراعظم نواز شریف نے پارہ چنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہاتھاکہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے‘ اور بچےکچھے دہشت گردوں کو بھی کیفرِ کردار تک پہنچایا جائےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں