جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پیراگلائیڈر کے زمین پر اترتے ہی کینگرو نے حملہ کردیا، حیرت انگیز ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلین پیراگلائیڈر فضا سے جیسے ہی زمین پر اترا کینگرو نے اس پر حملہ کردیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آسٹریلیا کی سرزمین وہاں پائے جانے والی جنگلی حیات کی وجہ سے بھی مشہور ہے، ان سب میں معروف کینگروز ہیں جو اس ملک کی خاص نشانی اور یہاں بکثرت پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں زہریلے سانپ، بڑے مکڑے اور وائٹ شارکس بھی پائی جاتی ہیں۔

پیراگلائیڈر جوناتھن بشپ کو اس وقت عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب نماڈگی نیشنل پارک میں زمین پر لینڈ کرتے ہوئے ان کا سامنا کینگرو جوڑے سے ہوگیا۔

- Advertisement -

پہلے تو آسٹریلین پیراگلائیڈر کو لگا کہ دونوں کینگرو دوستانہ موڈ میں اس کی طرف آرہے ہیں، مگر جیسے ہی جوناتھن زمین کے قریب آیا تو ایک کینگرو نے دوڑتے ہوئے اس پر حملہ کردیا۔

ویڈو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے تو ایسا لگ رہا ہے کہ کینگروز فضا سے زمین پر آنے والے شخص کے استقبال میں کھڑے میں مگر اچانک ان کا موڈ تبدیل ہوگیا۔

کینگرو نے جوناتھن کو دو مکے رسید کیے اور اس کے بعد وہاں رکا نہیں بلکہ بھاگ نکلا۔ یہ غیرمتوقع واقعہ پیراگلائیڈر کے کیمرے میں قید ہوگیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ ویڈیو 2019 کی ہے جسے ایک صارف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا تھا جس کے بعد یہ پھر سے وائرل ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں