کولمبیا میں پیرا گلائیڈنگ کرنے والی پولش خاتون سیاح کی ایک معمولی سی لاپرواہی انہیں اچانک موت کے منہ میں لے گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک سیاح خاتون کولمبیا میں ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئیں۔
38سالہ پولش خاتون کولمبیا میں پیرا گلائیڈنگ کے سفر پر دوستوں کے ایک گروپ میں شامل ہوئی تھیں جہاں یہ خوفناک حادثہ یش آیا۔
واقعے کی فوٹیج میں وہ منظر دکھائی دے رہا ہے جب پیرا گلائیڈنگ کی مشق کرنے والی خاتون سیاح اپنی بیلٹ پھسلنے کے باعث ہزاروں فٹ کی اونچائی سے گر کر ہلاک ہوگئیں۔
ایک عینی شاہد کی طرف سے لی گئی ویڈیو میں بِسکوپ کو اپنے پیراشوٹ پر کنٹرول کھوتے ہوئے اور اس کے ٹوٹنے سے پہلے ہوا میں خوفناک انداز میں جھولتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
حادثہ کے وقت ان کا اپنا موبائل کیمرا بھی کھلا ہوا تھا جس میں ویڈیو محفوظ ہوگئی، ویڈیو میں ایک خاتون کو چیختے ہوئے سنا جا سکتا ہے ’’دیکھو میں گر گئی ہوں۔!
کولمبیا نیشنل پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون نے اپنی پٹی نہیں باندھی اور اس کے نتیجے میں وہ کھائی میں گرگئی۔ بعد زاں امدادی ٹیم کو گہری کھائی میں خاتون سیاح کی زخموں سے چُور لاش مل گئی۔
یہ جان لیوا حادثہ اس واقعہ کے ایک ہفتے کے بعد پیش آیا جب ایک روسی کھلاڑی رولڈانیلو اور بولیوار کے درمیان جنگل میں گر کر زخمی ہوگیا تھا۔ روسی کھلاڑی کا ٹخنہ ٹوٹ گیا تھا۔
اسی طرح مارچ 2024 میں 27 سالہ ڈینییلا بیریوس کوئنڈیو کے اوپر اڑتے ہوئے گلائیڈر کے شریک پائلٹ کی سیٹ سے پھسلنے کے بعد گر کر ہلاک ہوگئی تھی۔