جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پیراگوئے نے سفارت خانے کی یروشلم منتقلی کا فیصلہ واپس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

یروشلم: پیراگوئے نے اسرائیل میں قائم اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے سفارت خانہ دوبارہ یروشلم سے تل ابیب منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیراگوئے کے وزیر خارجہ لوئیس البرٹو کاسٹیلیونی نے کہا ہے کہ سابق صدر ھوراسیو کارٹیز کی جانب سے رواں سال مئی میں اسرائیل میں متعین سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر موجودہ حکومت نے اس پر نظرثانی کرتے ہوئے سفارت خانہ دوبارہ تل ابیب منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیراگوئے کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے ملک کی جانب سے سفارت خانے کی واپس تل ابیب منتقلی سے مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی اور سیاسی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

- Advertisement -

دوسری جانب فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ انہوں نے پیراگوئے کے نئے صدر سے ملاقات میں انہیں سفارت خانہ واپس تل ابیب منتقل کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی جو رنگ لائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیراگوئے کے وزیر خارجہ سے ہونے والی ملاقاتوں میں سفارت خانے کی مشرقی یروشلم سے تل ابیب منتقلی کا فیصلہ کیا گیا، پیراگوئے نے ستمبر کے اوائل سے سفارت خانے کی واپس تل ابیب منتقلی کے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے وزیرخارجہ کی حیثیت سے بدھ کے روز پیراگوئے کا سفارت خانہ بند کرنے کا حکم دیا ہے، نیتن یاہو نے یہ فیصلہ پیراگوئے کی جانب سے سفارت خانے کی واپس تل ابیب منتقلی کے اعلان کے بعد کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں