بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

پیرالمپکس میڈل جیتنے والے بھارتی ایتھلیٹس پر دولت کی برسات

اشتہار

حیرت انگیز

حال ہی میں پیرس میں ختم ہونے والے پیرالمپکس میں میڈلز جیتنے والے بھارتی ایتھلیٹس پر وطن واپسی کے بعد دولت کی برسات شروع ہوگئی ہے۔

پیرس اولمپکس کے بعد حال ہی میں ختم ہونے والے پیرالمپکس میں بھارتی ایتھلیٹس نے مختلف کھیلوں میں مجموعی طور 29 تمغے جیتے۔ ان میں 7 سونے، 9 چاندی اور 13 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

فرانس میں بھارت کا نام بلند کرنے کے بعد جب یہ ایتھیلیٹ وطن واپس لوٹے تو ان پر دولت کی برسات کر دی گئی اور وزیر کھیل منسکھ منڈاویہ نے میڈلسٹ کھلاڑیوں کو بھاری نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہےا۔

- Advertisement -

منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹس کو 75 لاکھ روپے، چاندی کا تمغہ جیتنے والوں کو 50 اور کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والوں کو 30 لاکھ روپے فی کس انعام دیا جائے گا۔

آرچر شیتل دیوی کی طرح مکسڈ ٹیم ایونٹس میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کو 22.5 لاکھ روپے ملیں گے۔

وزیر کھیل نے یہ اعلان تمغہ جیتنے والوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے 2028 لاس اینجلس پیرالمپکس میں مزید تمغے جیتنے کے لیے پیرا ایتھلیٹس کو مکمل تعاون اور سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

’’ویرات کوہلی آسٹریلوی ہیں‘‘، یہ کس نے اور کیوں کہا؟

انہوں نے کہا کہ ملک پیرالمپکس اور پیرا کھیلوں میں آگے بڑھ رہا ہے۔ 2016 میں بھارت نے 4، ٹوکیو اولمپکس میں 19 اور اب پیرس میں پیرالمپکس میں 29 تمغے جیت کر 18 ویں نمبر پر رہا۔ ہم اپنے تمام پیرا ایتھلیٹس کو تمام سہولیات فراہم کریں گے تاکہ ہم 2028 لاس اینجلس پیرالمپکس میں مزید تمغے اور گولڈ میڈل جیت سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں