اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

پیرس پیرالمپکس میں عالمی ریکارڈز کی بھرمار

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس میں جاری پیرالمپکس میں ایتھلیٹس نے کارہائے نمایاں انجام دیتے ہوئے کئی عالمی ریکارڈز بنا ڈالے۔

پیرس پیرالمپکس میں مردوں کی پانچ ہزار میٹر ٹی الیون ریس میں برازیل کےایتھلیٹ نے کمال کر دیا۔ تیونس کی تلیلی نے ویمنز شاٹ پٹ میں ساتواں پیرالمپک گولڈ جیتا۔

مینز جیولن تھرو اور ویمنز لانگ جمپ میں بھی عالمی ریکارڈ بن گئے۔ کولمبیا کے ایتھلیٹ نے ریکارڈ 63.81 میٹرجیولن تھرو کی۔

- Advertisement -

لانگ جمپ میں ازبک خاتون نے پانچ اعشاریہ دوچار میٹر کی ریکارڈ چھلانگ لگائی۔

بھارت کی ایوانی لیکھارا نے بھی تاریخ رقم کر دی۔ وہ ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں کے علاوہ دو سونے کے تمغے جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئیں۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں