اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

عروبہ مرزا نے بھائی کے ساتھ پیش آیا ڈراؤنا واقعہ بیان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عروبہ مرزا نے بھائی کے ساتھ پیش آئے ڈراؤنے واقعے کو بیان کردیا۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں اداکارہ عروبہ مرزا نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے پوچھا کہ کبھی لائف میں کوئی ایسا واقعہ ہوا ہے کہ ڈر گئیں ہو؟

- Advertisement -

عروبہ مرزا نے بتایا کہ ’بھائی فیضان ہارر فلمیں دیکھنے کا شوقین ہے وہ ڈرتا بھی نہیں تھا، میں مارٹ چلی گئی تو اس نے کہا کہ میرے لیے جوس لے آنا، رات کے ایک بج رہے ہوں گے کہ میں جوس لے رہی تھی کہ فیضان کی کال آئی اور کہنے لگا کہ آپی آپ کب آئیں گی، وہ ڈرا ہوا لگ رہا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ’میں سب چھوڑ چھاڑ کر بھاگی جب گھر پہنچی تو وہ بالکل خاموش تھا میں نے اسے پانی پلایا تو حواس بحال ہونے کے بعد بتایا کہ فلم میں رونے کی آواز آئی، مجھے لگا کہ فلم دیکھ رہا تھا اس میں دروازہ بج رہا تھا لیکن وہ ہمارا دروازہ بج رہا تھا۔

عروبہ مرزا نے بتایا کہ ہمارے اپارٹمنٹ کا چوتھا فلور خالی تھا خیر بھائی نے بتایا کہ دروازہ بجنے کی تیز آواز آنے لگی، جب پوچھا کون تو رونے کی آواز آنے لگی، جب کمرے آیا تو پھر ہنسنے کی آواز آنے لگی اور پھر خاموشی ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ ’پھر بھائی نے ٹی وی بند کرکے مجھے کال کی تھی۔

عروبہ مرزا نے کہا کہ ’پتا نہیں اپارٹمنٹ کتنا پرانا ہو اور بڑھے بوڑھے اکثر کہتے ہیں کہ ایسی چیزوں کا ذکر کرتے ہو یا دیکھ رہے ہوتے ہو تو وہ آپ کے قریب ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ عروبہ مرزا اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں ’انو، انیلا‘ کا کردار نبھا رہی ہیں، دیگر کاسٹ میں سید جبران، سبحان اعوان، شہروز سبزواری، کرن حق، اریج محی الدین،فیضان شیخ، پروین اکبر، ندا ممتاز ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں