منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

خطرناک کیڑا مچھلی کی زبان کھاگیا! ناقابل یقین واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقی طالب علم اور فوٹوگرافر نے مچھلی کی ایک ایسی تصویر بنائی ہے جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

سمندری حیات پر تحقیق کرنے والے جنوبی افریقی طالب علم 27 سالہ ڈان مارکس نے مچھلی کے منہ میں رہنے والے کیڑے کی ایسی تصویر بنائی ہے جو انتہائی درد ناک ہے۔

خون چوسنے والی جونک صرف کارپینٹر نسل کی مچھلی میں زندگی گزارتی ہے جو گلپھڑوں کے ذریعے مچھلی کے منہ میں داخل ہوتا ہے اور باقی زندگی مچھلی کے جسم میں گزارتا ہے۔

- Advertisement -

جونک مچھلی کے جسم میں داخل ہوکر اس کی زبان کو خون پہنچانے والی رگوں پر کاٹتی رہتی ہے اور زبان گرنے تک اس کا خون چوستی رہتی ہے، مچھلی کی زبان گرنے کے بعد خون چوسنے والا یہ کیڑا دوسرے اعضا سے چمٹ جاتا ہے۔

مارکس نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے سمندر سے مچھلی پکڑی تو اس کی زبان پر جونک کو چپکا دیکھ کر حیران رہ گیا کیوں کہ آج تک صرف اس کیڑے سے متعلق پڑھا تھا لیکن اسے دیکھا نہیں تھا۔

مارکس نے جونک کی تصویر فوری طور پر حیوانیات کے ماہر پروفیسر نیکو اسمتھ کو بھیجی جنہوں نے جونک کی مختلف قسموں پر تحقیق کی ہے لیکن اس طرح کسی جونک کی تصویر نہ دیکھی اور نہ ہی ایسا کوئی منظر عکس بند کیا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ نر جونک جب کارپینٹر مچھلی کی زبان سے خون چوستا ہے تو اپنی جنس تبدیل کرلیتا ہے اور اپنا وزن بھی بڑھا لیتا ہے اور اگر مچھلی کے جسم میں ایک فی میل پہلے سے موجود ہو اور کوئی میل جونک اندر داخل ہوجائے تو وہ مچھلی کی زبان پر نہیں چپکتا بلکہ گلپھڑے میں ہی رہتا ہے۔

ماہر سمندری حیات کا خیال ہے کہ ایک کارپینٹر مچھلی کے جسم میں کئی میل اور ایک فی میل جونک موجود ہوتے ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں