کراچی : ساحل سمندر کے قریب پارکو کی لائن کو کلپ لگنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا ہزاروں لیٹر تیل سمندر میں بہہ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سی ویو پر پاک عرب ریفائنری کمپنی لمیٹڈ (پارکو) کی لائن لیک ہونے سے لاکھوں روپے مالیت کا ہزراوں لیٹر آئل سمندر میں بہہ گیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لائن رات سے لیک ہے جبکہ پولیس حکام نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں ملیر کے علاقے شاہ لطیف میں بھی پارکو لائن لیک ہونے پر تیل بڑی مقدار میں بہہ گیا تھا۔
پاک عرب ریفائنری کمپنی لمیٹڈ (پارکو) ایک پاکستانی جوائنٹ وینچر آئل اینڈ گیس کمپنی ہے جو پٹرولیم مصنوعات کی ریفائننگ، نقل و حمل اور مارکیٹنگ میں سرگرم عمل ہے، یہ پاکستان اور ابوظہبی کا مشترکہ منصوبہ ہے۔