جمعرات, جون 27, 2024
اشتہار

اسکول یونیفارم اور کتابوں کی خریداری، والدین کی بڑی مشکل حل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے اسکول یونیفارم اور مخصوص مونوگرام کی کاپیوں کی خریداری کے حوالے سے والدین کی بڑی مشکل حل کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے اس بات کا نوٹس لیا کہ متعدد نجی اسکولوں کی جانب سے والدین کو اس بات پر پابندی کیا جاتا ہے کہ وہ بچوں کی کاپیاں اور یونیفارم اسکولوں یا پھر ان کی نامزد کردہ دکانوں سے خریدیں۔

ایڈیشنل رجسٹرار رفعیہ جاوید نے بتایا کہ قوائد کے مطابق نجی اسکول ایسا نہیں کرسکتے، اس حوالے سے متعدد مرتبہ احکامات جاری کئے جاچکے ہیں۔

- Advertisement -

رفعیہ جاوید کا کہنا تھا کہ والدین کسی بھی شکایت کی صورت میں ڈائریکٹریٹ پرائیوٹ اسکول سے رابطہ کریں۔

محکمہ تعلیم حکومت سندھ نےڈائریکٹریٹ پرائیوٹ انسٹیٹیوشن کوہدایت کی ہے کہ والدین کو اسکولوں سے یونیفارم اور مخصوص مونوگرام کی کاپیاں خریدنے کیلئے مجبور نہ کریں، خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ نجی اسکول کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب نجی اسکولوں کی جانب سے 10فیصد فری شپ کے فارمولے پرعملدرآمد جاری ہے۔ ڈائریکٹریٹ پرائیوٹ اسکول کے مطابق کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں قواعد کے مطابق اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں