ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

شادی میں جانے والے والدین کی غفلت تین سالہ بچی کی جان لے گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں تین سالہ بچی کو گاڑی میں بھول کر والدین شادی میں چلے گئے جب واپس آئے تو بچی کو مردہ پایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر کوٹا میں تین سالہ بچی کی بند کار میں دم گھٹنے سے موت ہوگئی جب والدین شادی میں شرکت کے لیے چلے گئے گاڑی میں بچی کو بھول گئئے۔

کمسن لڑکی کی شناخت گورویکا نگر کے نام سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

بچی کے والد پردیپ ناگر بیوی اور دو بیٹیوں کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے، گھر والے جیسے ہی پنڈال پر پہنچے تو ماں اور بڑی بیٹی گاڑی سے باہر نکل آئیں۔

والد گاڑی پارک کرنے چلا گیا یہ خیال کرتے ہوئے کہ دونوں بیٹیاں والدہ کے ساتھ ہیں، اس نے گاڑی لاک کی اور خود بھی تقریب میں چلا گیا۔

پولیس کے مطابق تقریباً دو گھنٹے تک والدین شادی میں عزیز و اقارب سے ملتے رہے۔

بعدازاں انہوں نے اپنی چھوٹی بیٹی گورویکا کے بارے میں پوچھا۔ پولیس نے بتایا کہ جب انہیں پتہ چلا کہ وہ ان دونوں میں سے کسی کے ساتھ نہیں ہے تو انہوں نے اس کی تلاش شروع کی۔

شادی کے مقام میں داخل ہونے کے چند گھنٹے بعد، وہ گورویکا کو ڈھونڈتے ہوئے کار پر واپس آئے۔

پولیس نے بتایا کہ انہوں نے اسے کار کی پچھلی سیٹ پر ‘بے ہوش’ پایا اور اسے اسپتال لے گئے جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں