اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں: معاون خصوصی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ آج سے قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، والدین بھرپور تعاون کریں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم پر اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ مہم میں 2لاکھ70ہزار پولیوورکرز حصہ لے رہے ہیں، والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ مہم کے دوران انسدادپولیوٹیم سے بھرپور تعاون یقینی بنائیں۔

ملک بھر میں 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز

خیال رہے کہ ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، قومی انسداد پولیو مہم 21 سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی، مہم میں 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن ہوگی۔

قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، قومی انسداد پولیو مہم 21 سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی۔ مہم میں 3 روز اور 2 روز کیچ اپ ڈیز ہوں گے۔ کیچ اپ ڈیزمیں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں