پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

والدین بچوں کو نجی اسکولوں سے نکال کر سرکاری اسکولوں میں کیوں داخل کرانے لگے؟ وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : والدین بچوں کو نجی اسکولوں سے نکال کر سرکاری اسکولوں میں داخل کرانے لگے اور کہا کہ بھاری فیسوں اور دیگر اخراجات کے باعث نجی اسکولز میں پڑھانا ممکن نہیں رہا۔

تفصیلات کے مطابق بد ترین مہنگائی نے والدین کو بھی امتحان میں ڈال دیا ، نجی اسکولوں کی بھاری فیسوں کے بعد والدین نے سرکاری اسکولوں کارخ کر لیا ، سرکاری اسکولوں کی انرولمنٹ میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ اعداد و شمار میں ککراچی کے سرکاری اسکولوں کی انرولمنٹ میں تقریباً دس ہزار طلبا کا اضافہ ہوا ہے ، حالیہ انرولمنٹ چارلاکھ چار ہزار پانچ سو اکیس ہے۔

جس میں سے صرف پرائمری اسکولوں میں ایک لاکھ پچھتر ہزارآٹھ سو نوے بچے اور سیکنڈری اسکولوں میں 2 لاکھ 28 ہزار 631 طلبا زیر تعلیم ہیں جبکہ گزشتہ برس انرولمنٹ تین لاکھ پچانوےہزار پانچ سو بائیس تھی۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ رواں سال پورے سندھ کی مجموعی انرولمنٹ 45 لاکھ سے بڑھ کر 48 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔

والدین نے بچوں کو پرائیوٹ اسکولوں سے نکال کر سرکاری اسکولوں میں داخل کرانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ گھر چلائیں یا بچوں کو معیاری تعلیم دلوائیں، بڑھتی فیسوں اور دیگر اخراجات کے باعث اب بچوں کو نجی اسکولز میں پڑھانا ممکن نہیں رہا۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں